سرینگر،18نومبر(ایجنسی) کشمیر کے زیادہ تر علاقوں میں زبردست سردی پڑ رہی ہے جہاں رات کا درجہ حرارت صفر سے نیچے پہنچ گیا ہے. لداخ کے کارگل شہر میں سب سے سرد رات درج کی گئی جہاں درجہ حرارت منفی 9.2 ڈگری سیلسیس نیچے رہا.
سرینگر کا درجہ حرارت صفر سے 2.5 ڈگری سیلسیس کم رہا، جو اس موسم کے عام درجہ حرارت سے چار ڈگری سینٹی گریڈ کم ہے.
محکمہ موسمیات کے ایک افسر نے بتایا کہ یہاں کے درجہ حرارت میں کل کے مقابلے میں تھوڑا بہتر درج کیا گیا ہے. کل یہاں کا درجہ حرارت صفر سے 2.7 ڈگری کم درج کیا گیا تھا.
حکام نے بتایا کہ جموں کشمیر میں کارگل سب سے سرد مقام رہا اور رات میں یہاں کا درجہ حرارت صفر سے 9.2 ڈگری سیلسیس کم رہا. انہوں نے بتایا کہ لیہہ شہر کا درجہ حرارت بھی صفر سے 8.4 ڈگری سیلسیس کم رہا. طویل خشک موسم کے بعد یہاں ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں.